English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں اقلیتوں پر حملے بڑھ گئے‘مسلمان تعصب کا شکار ہیں‘ امریکی رکن کانگریس

القمر

واشنگٹن(آن لائن )امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال کا کہنا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے اور اقلیتوں پر حملے بڑھ گئے ہیں۔ امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال نے بھارتی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے۔ بھارت بھر میں اقلیتوں پر حملے بھی بڑھ گئے ہیں۔ امریکی رکن کانگریس کا کہنا تھا کہ آسام کے 20 لاکھ باسیوں کو شہریت سے محروم کیے جانے کا خدشہ ہے جب کہ نئے قانون میں مسلمانوں کو تعصب کا شکار بنانا سیکولر پالیسیوں سے انحراف ہے۔ بدقسمتی سے اب شہریت کا نیا قانون متعارف کرایاجارہاہے۔ امریکی رکن کانگریس پرامیلا جے پال کا کہنا تھا بھارتی وزیرخارجہ نے مجھ سے ملنے سے انکار صرف اس وجہ سے کیا کیوں کہ میں نے ایوان میں کشمیر پر قرارداد پیش کی۔ بھارتی وزیرخارجہ کا نہ ملنا بھارتی کمزوری کاعکاس ہے۔رکن کانگریس پرامیلا جے پال نے کہا کہ خود بھارتی اراکین پارلیمنٹ کو بھی مقبوضہ وادی جانے کی اجازت نہیں ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بلیک آؤٹ ختم کیاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے