English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف کی درگاہ لعل شہبازقلندر پر حاضری،پھولوںکی چادر چڑھائی

القمر

نوابشاہ ( رپورٹ کاشف رضا )سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی طیارے کے ذریعے نوابشاہ آمد جہاں سے بذریعہ ہیلی کاپٹر سیہون شریف روانہ ہو گئے ،درگاہ سخی لعل شہباز قلندر پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی استحکام اور پاک افواج کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی ،آرمی چیف کی درگاہ آمد کے موقع پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے درگاہ آنے اور جانے والے راستوں پر سخت چیکنگ اور حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے، جبکہ اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی آرمی چیف کے ساتھ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے