English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سعید احمد صدیقی میموریل ،ماس ریسلنگ مقابلے

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) چوتھا سعید احمد صدیقی میموریل اسپورٹس فیسٹیول کاشاندار افتتاح ماس ریسلنگ کے ایونٹ سے اسٹوڈنٹ ٹیلنٹ کلب (قاضی) میں منعقد کیاگیا جسمیں ایس ایم ناصر علی، کاشف فاروقی نے پروگرام کا رنگا رنگ افتتاح کیا، پروگرام میں گرلز اور بوائز کے جونیئر، مڈلر اور سینئر کیٹیگریز میں دلچسپ اور حیران کن مقابلوں پر شائقین نے خوب داد دی۔پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے ایجوکیشن ڈسٹرکٹ ٓفیسر ایوب جذبانی ربن کاٹ کر پروگرام کا افتتاح کیااورآرگنائزنگ سیکریٹری ریحان اکرم کی اس کاوش کی حوصلہ افزائی کی اور تمام اسکولوں کو اس دلچسپ مقابلوں میں شرکت کیتلقین کی جسمیں16 کھیل شامل ہیں ۔ ماس ریسلنگ کے جونیئرکیٹیگری کے بوائزمیںمعاذ احمد اور گرلز میں وانیہ یوسف ے ٹائٹل اپنے نام کیا، مڈلر کیٹیگری کے بوائزمیںسفیان اور گرلز میںرمیسائنازنے ٹائٹل پر قبضہ جمایا، ، سینیئریٹیگری کے بوائزمیںحامد اور گرلز میںعتیقہ نے ٹائٹل حاصل کرنے میں سرخرو رہی۔ -25KGمیں معاذ نے پہلی جبکہ حسین نے دوسری، -30KGمیں ہنی نے فرسٹ جبکہ برہان نے سیکنڈ ، -35KGمیںاویس نے اوــل اوراحتشام نے دوسری، -40G میں سفیان نے پہلی جبکہ اذلان نے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے