English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ میں سی این جی کی بندش ٗ پبلک ٹرانسپورٹ نے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کردیا

10کلومیٹر ز کا کرایہ 20روپے کے بجائے 50 روپے کی وصولی ٗ ٹیکسی اور رکشائوں نے بھی سی این جی کا بہانہ بنا کر 200روپے کرایہ کو 500روپے تک پہنچا دیا ٗ عوام پریشانی کا شکار
ٹرانسپورٹرز نے کرایہ پر حکومتی رٹ ناکام بنادی ٗ ٹرانسپورٹر ز کی جانب سے من مانے کرایوں کی وصولی پر مسافروں اور گاڑی مالکان میں لڑائی ٗ ہاتھا پاء اور دنگا فساد معمول بن گئے
وفاق اور سندھ حکومت کی اندرونی لڑائی عام شہری بھگت رہا ہے ٗ جب تک اختلافات ختم نہیں ہونگے گیس کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی ٗ 73سال گزر جانے کے باوجودکراچی میں ٹرمینل فراہم نہیں کیا ٗ راجہ عبدالحمید خان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں سی این جی کی بندش کے باعث پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایہ پر حکومتی رٹ ناکام بنا دی ہے اور کرایہ کے نام پر شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنا شروع کر دیا ہے اور 10 کلومیٹرز کا کرایہ 20 روپے کے بجائے 50 روپے وصول کیا جارہا ہے جبکہ ٹیکسی، رکشائوں نے بھی سی این جی کا بہانہ بنا کر 200 روپیہ کرایہ کو 500 روپیہ تک کر دیا ہے۔ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں مرضی کی وصولی پر مسافروں اور گاڑی مالکان میں لڑائی، ہاتھا پائی، دنگا فساد معمول بن گیا ہے۔ راجہ کوچز اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین راجہ عبدالحمید خان نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کی اندرونی لڑائی عام شہری بھگت رہا ہے، گیس لوڈشیڈنگ کی اصل وجہ وفاق اور اور سندھ کی اندرونی تکرار ہے جب تک اندرونی اختلافات ختم نہیں ہوں گے گیس لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ سندھ حکومت نے گزشتہ 12 سالوں میں انٹرسٹی اور اربن سٹی ٹرانسپورٹ کا کرایہ نامہ، ریٹ لسٹ جاری نہیں کی ہے جس کے باعث بحرانی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید یہ بھی بتایا ہے کہ ملک کے قیام کو 73 سال گزرنے کے باوجود بھی کراچی میں ہمیں ٹرمینل تک فراہم نہیں کیا جاسکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے