English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اپوزیشن کرپشن چھپانے کیلیے حکومت پر تنقید کررہی ہے، قاسم سوری

القمر

کوئٹہ (آن لائن) قائمقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اپنی کرپشن چھپانے کے لیے حکومت پر تنقید کررہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کیگرفتاریاں اور ضمانتیں نیب اور عدالتوں کا کام ہے ، ہماری حکومت آتے ہی نیب سمیت تمام اداروں کو خود مختار بنا یا بلاول بھٹو لیاقت پارک میں جلسہ کرے ہر ایک کو جلسہ کا حق ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سیٹلائٹ ٹائون میں نادرا رجسٹریشن آفس کے افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو نادرا سے متعلق بہت سی شکایات تھیں نادرا رجسٹریشن سینٹر کے باعث لوگوں کی مشکلات کم ہو سکیں گی نادرا کے شکر گزار ہیں جنہوںنے یہاں سینٹر قائم کیا بلوچستان کے لوگوں سے بھی شناخت کے لیے ان دستاویزات کا مطالبہ کیا جائے جو دوسرے صوبوں سے درکار ہوتی ہیں ۔ کامیاب نوجوان پروگرام کو بھی نادرا سے منسلک کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ہماری کوشش ہے کہ کوئٹہ میں نادرا کا ایک میگا دفتر کھولاجائے جو 24 گھنٹے سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کوشش ہے کہ اپنے لوگوں کو شناخت دلوانے میں کردار ادا کرے تمام اسلامی ممالک میں پاکستان واحد ملک ہے خو اسلام کے نام پر قائم ہو پاکستان واحد اسلامی ملک جو ایٹمی قوت بنا یہ ہم سب کے لیے باعث فخر ہے ۔
قاسم سوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے