English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومت نے بجلی مزید مہنگی کردی،عوام پر 14 ارب 50 کروڑ کا اضافی بوجھ

القمر

اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ۔ اضافے کی منظوری اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ کا اضافہ بوجھ پڑے گا ۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابقسینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں ایک درخواست دائر رکی تھی جس میں بجلی کی قیمت میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافے کو منظور کیا گیا تھا جس پر جمعرات کو چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروق کی زیر صدارت سماعت ہوئی ۔سماعت شروع ہوئی تو بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے موقف اختیار کیا اکتوبر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی ، درآمدی ایل این جی سے 25.41 فیصد بجلی پیدا کی گئی ، اکتوبر میں پانی سے 25.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی لہٰذا بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ کی منظوری دی جائے جس پر نیپرا چیئرمین نے رسمی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آیا ہوں بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے ،سی پی پی اے نے کبھی بھی بجلی کی کمی کی درخواست نہیں کی ۔ہمیشہ بجلی قیمتوں میں اضافے کی بات کی ہے ، این ٹی ڈی سی کو بجلی کی ترسیل کا کوئی بھی معاہدہ کرنے کو تیار نہیں، صارفین نے960 میگاواٹ کے سولر پینل لگائے ہیں جو صارفین ریٹ برداشت کر سکتے ہیں وہ سسٹم سے باہر نکل رہے ہیں۔ سماعت کے بعد نیپرا نے بالآخر سی پی بی اے کی درخواست کو منظور کرلی ۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
بجلی مہنگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے