ادارے میں من پسند افراد کی اعلیٰ عہدوں پر تعیناتیوں کے باعث ریونیو کی مد میں بڑے خسارے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے
کراچی (وقائع نگار خصوصی) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حکام تین سال کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی ادارے کو مالی بحران سے نکالنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔حکام کی ناقص حکمت عملی سیاسی وابستگی کی بنیاد پر نااہل اور بدعنوان افسران کواہم عہدوں پر تعینات کرکے ادارے کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔مالی 2019-20 کے چھ ماہ میں کے ایم سی اپنے ریونیو ہدف9,170.076 ملین روپے میں سے صرف424ملین روپے 9.47فیصد ریکوری کرسکی تاہم انتہائی ناقص کارکردگی اور بدعنوانی میں ملوث افسران کو عہدوں سے ہٹا کر ریکوری کرنے والے محکموں میں اچھی شہرت کے حامل افسران کو تعینات کرنے کے بجائے گزشتہ دنوں کے ایم سی حکام نے ایک بار پھر سیاسی وابستگی پر اہم عہدوں پر من پسند افسران تعینات کردیئے ہیں جس کے باعث رواں مالی سال کے اختتام پر کے ایم سی کو ریونیو کی مد میں بڑے خسارے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

