English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

قزاقستان میں مسافر طیارہ گر کر تباہ 12 ہلاک 53 زخمی

قزاقستانـ: حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ مکان میں جاگھسا ہے‘ملبے میں لاشیں اور زخمی تلاش کیے جارہے ہیں

آستانہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قزاقستان میں مسافر طیارے کو حادثے کے نتیجے میںکم از کم 12 افراد ہلاک اور 53ہزار زخمی ہوگئے۔ بیک ائر کا فوکر 100 ماڈل کا مسافر بردار طیارہ الماتے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے پرواز کرنے کے فوراً بعد ایک 2 منزلہ عمارت سے ٹکرا کر زمین پر آگرا۔ طیارہ میں 95 مسافر اور عملہ کے 5افراد سوار تھے۔ مقامی حکام کے مطابق 12افراد کی موت جائے حادثہ پر ہی ہو گئی، جب کہ 17 افراد کی حالت انتہائی نازک ہے، جن میں کم از کم 8 بچے ہیں۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ قزاقستان کی سول ایوی ایشن کمیٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیک ائر کا یہ طیارہ الماتے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صبح 7 بج کر 5 منٹ پر دارالحکومت نور سلطان کی طرف روانہ ہوا۔ طیارے کی بلندی میں تیزی سے کمی واقع ہوئی۔ جہاز پہلے ایک پتھر کے بیریئر سے ٹکرایا اور پھر ایک 2 منزلہ عمارت میں جاگھسا، تاہم اس میں آگ نہیں لگی۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ فوکر 100 تھا، جو 2 ٹربو فین والا میڈیم سائز کا جیٹ طیارہ ہے۔ طیارہ بنانے والی کمپنی 1996ء میں دیوالیہ ہو گئی تھی اور اس کے بعد کمپنی نے فوکر100 کی تیاری بند کر دی تھی۔ نیوز ایجنسی رائٹرز کیمطابق حادثہ رن وے کے کنارے واقع المیرک گاؤں میں پیش آیا۔ طیارہ 2 حصوں میں ٹوٹ گیا اور اس کے گرنے سے ایک مکان منہدم ہو گیا۔ حکام نے حادثے کی تفتیش مکمل ہونے تک بیک ائر کے تمام طیاروں اور فوکر 100 کی پروازیں معطل کر دی ہیں اور تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے