English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلادیش کو پاکستان کے احسانات نہیں بھولنا چاہیے ،عامر سہیل

القمر

لاہور (آئی این پی)سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بعد بھی بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر ناز و نخرے دکھا رہا ہے جس کا کہنا ہے کہ وہ پہلے ٹی 20 سیریز کیلئے ٹیم بھیجیں گے اور اس کے بعد ہی ٹیسٹ سیریز سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق اوپننگ بلے باز عامر سہیل نے اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے بنگلا دیش کو آئینہ دکھا دیا ہے جن کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کو ہر صورت پاکستان آنا چاہئے۔ان کا کہنا ہے کہ میں انہیں یہ یاد کروانا چاہتا ہوں کہ کس طرح ہم نے بنگلا دیش کو ون ڈے انٹرنیشنل اور ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے میں مدد کی۔ پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کی جانب سفر میں بنگلا دیش کی بہت مدد کی اور انہیں یہ بھولنا نہیں چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے امید ہے دنیا کو اب یہ احساس ہو گا کہ پاکستان میں دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی جا سکتی ہے اور جو کچھ 10 سال پہلے یہاں ہوا تھا، ہم نے اس سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اب کرکٹ کے روشن مستقبل کیلئے آگے بڑھنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔یاد رہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹی ٹونٹی ٹیم پاکستان بھیجنے کے لیے تیار ہے تاہم ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیو پر ہی کھیلی جائے گی کیوں کہ سٹیک ہولڈرز یہ نہیں چاہتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے