English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سیاسی رنگ اختیار کرگیا

القمر

ڈھاکا(آئی این پی)بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سیاسی رنگ اختیار کرنے لگا۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے شیڈول کے مطابق آئندہ ماہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے لیکن یہ دورہ اس وقت غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے۔بنگلا دیش ٹیسٹ میچز نہ کھیلنے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ پاکستان میں ہی پہلے ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان سیکورٹی نہیں سیاست کی وجہ سے غیر یقینی صورت حال سے دوچار ہے، بنگلا دیش میں کچھ حلقے پاکستان کے دورے کے حق میں نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق کچھ حلقوں نے بورڈ اراکین پر دورے کی مخالفت کے لیے دبا ڈالا اور بورڈ اراکین نے اجلاس میں پاکستان کے دورے کی کھل کر مخالفت کی جب کہ بعض کرکٹرز بھی پاکستان کے دورے کے حامی نہیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش بورڈ اراکین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے بنگلا دیش کا دورہ ہونے کی وجہ سے آئی سی سی میں جانے کی دھمکی کو بھی پریشان کن قرار نہیں دیا۔بنگلادیش بورڈ نے فوری طور پر پاکستان میں ٹیسٹ سیریز نہ کھیلنے کے حوالے سے پی سی بی کو بتایا ہے جب کہ اس کی کوئی مضبوط وجہ نہیں بتائی گئی۔پی سی بی نے بنگلا دیش کو2مرتبہ خط لکھ کر اس کی وجہ پوچھی ہے جس میں انہیں صدارتی لیول کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کے ساتھ کہا گیا ہے کہ سری لنکا کرکٹ ٹیم کے کامیاب دورے کے بعد بنگلا دیش کے پاس انکار کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ پی سی بی نے ٹیسٹ سیریز جب کہ بنگلا دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کا کہا ہے۔ بنگلا دیش ٹیسٹ سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلنے کے لیے بضد ہے جب کہ پی سی بی نیو ٹرل وینیو پر سیریز نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے