حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )حیدرآبادچیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر دولت رام لوہانہ نے حکومت کو یقین دلایا ہے کہ پوری بزنس کمیونٹی ملکی معاشی ترقی اور بحالی کے مشن میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ نئے سال کی آمد ہے، 2020 میں حکومت معیشت کے حوالے سے دانشمندی کا مظاہرہ کرے اور بلا تاخیر معیشت کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کو اوّلیت دے۔ اُنہوں نے کہا کہ تجارت کا فروغ اوّلین ترجیح ہے، ٹیکس کی ادائیگی کے مکمل طور پر قائل ہیں مگر ٹیکس کا نظام سادہ اور آٹومیشن پر مبنی ہونا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو غلط مشوروں پر نہیں جانا چاہیے، یہ ملک ہمارا ہے اور معاشی مسائل میں پھنسا ہوا ہے اگر ہم خد اپنے ملک کو ٹھیک نہیں کریں گے تو کون ٹھیک کرے گا۔ لوگ اچھے ہیں مگر پالیسیاں نامناسب اور چند طبقات کو فائدہ دینے والی ہیں۔ اُنہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق دائود اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے مطالبہ کیا ہے کہ بااعتماد اسٹیک ہولڈرز کے مشوروں سے نئی پالیسیاں مرتب کریں جس سے صنعت و تجارت کو فروغ حاصل اور معیشت تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو۔
حیدرا ٓباد چیمبر
