لاہور( آن لائن) لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کردیا گیا۔ متفرق درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)، وزارت پیٹرولیم اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا معاملہ عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہے اور حکومت نے اس بابت کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت سے استدعا کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات چیلنج
