اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان خفیہ ایجنسی نے ایک اور پاکستانی کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سعید اللہ کو افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے ملازمین نے چیک پوسٹ پر روکا اور اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے سعید اللہ گزشتہ دس برس سے کابل میں کنسلٹنگ کمپنی میں بطور اکاؤنٹنٹ کی حیثییت سے اپنے فرائض سر انجام دے دہا تھا۔ یاد رہے کہ کابل میں افغان خفیہ اہلکاروں کی جانب سے یہ تیسری دفعہ ہے جب کسی پاکستانی شہری کو اغوا کیا گیا۔ کابل میں موجود پاکستانی سفارتخانے کو جب اس واقعے کی اطلاع ملی تو فوراً افغان دفتر خارجہ کے سامنے یہ معاملہ اٹھایا گیا۔
پاکستانی اغوا
