اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے آرمی چیف مدت ملازمت توسیع نظرثانی کیس بطور وکیل لڑنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر نے بطور وکیل پیش ہونے کے لیے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فروغ نسیم نے آرمی چیف مدت ملازمت نظر ثانی کیس بطور وکیل لڑنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ انہوں نے وزیر رہتے ہوئے بطور وکیل پیش ہونے کے لیے عدالت عظمیٰ سے رجوع بھی کر لیا ہے۔ نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ نظر ثانی کیس میں بھی وہ جنرل باجوہ کی وکالت کریں گے مگر اس مرتبہ وزارت سے استعفا دینے کی ضرورت نہیں، اس مقصد کے لیے انہوں نے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا کہ وزیر رہتے ہوئے بطور وکیل پیش ہونے سے متعلق ایک عدالتی فیصلہ موجود ہے جو انہیں ایسا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
فروغ نسیم/وکیل
