English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنرل قاسم سلیمانی جاں بحق امریکی فوج کیخلاف دنیا بھر میں احتجاج

امریکا کو اس دہشت گردانہ اور وحشیانہ اقدام کا جواب دینا ہوگا، ہزاروں افراد کی مذمت
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر اور خطے میں استقامتی محاذ کے روح رواں جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی کے نائب سربراہ کی امریکی فوج کے ہاتھوں شہادت کے خلاف دنیا کے مختلف ملکوں میں شدید رد عمل کااظہار کیا جارہا ہے۔ بھارت کے زیر انتظام علاقے کرگل میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکہ کے دہشت گردانہ اور وحشیانہ اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ہزاروں کی تعداد میں کرگل کے شہریوں نے اس احتجاجی مظاہرے میں امریکہ مخالف نعرے لگا کر شہید جنرل قاسم سلیمانی کو انتہائی جذباتی انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔ مظاہرے میں شریک لوگ نعرے لگارہے تھے کہ شہادت جنرل قاسم سلیمانی کا مقدر تھا لیکن امریکہ کو اس وحشیانہ اقدام کا جواب دینا ہوگا۔ کرگل میں مظاہرے کے شرکاء نے اسلامی جمہوری نظام کی حمایت میں بھی فلک شگاف نعرے لگائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے