برنس روڈ پر حفاظ مینشن کے گرائونڈ کے پلر اور دیواریں توڑ کر دکانوں کے شٹر لگانے کا سلسلہ جاری
اہل محلہ کی جانب سے شکایت پر آرام باغ پولیس نے تڑوٹے مقدمات بنانے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پولیس مخدوش عمارتوں کی حمایت میں لوگوں کی جان و مال سے کھیلنے کے لیے میدان میں نکل آئی ہے اور مخدوش عمارتوں کی نشاندہی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کی دھمکیاں دینے لگی، برنس روڈ کے علاقے میں حفاظ مینشن AM-51 جو سو سال پرانی بلڈنگ ہے اس کے گرائونڈ کے پلر اور دیواریں توڑ کر غیر قانونی نقشے کے برخلاف شیڈز لگا کر تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس کی گیلریاں پہلے ہی گر چکی ہیں۔ عدالت عالیہ اور صوبائی محتسب اعلیٰ سندھ اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اس غیر قانونی تعمیرات کو روکنے کا پابند کیا تھا لیکن بلڈنگ کا مالک آرام باغ پولیس کے ساتھ مل کر عدالتی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ تعمیرات شروع کردی اس سلسلے میں علاقے کے مکینوں کی جان کو خطرے کے پیش نظر اہل محلہ کی جانب سے پولیس کو اطلاع دی جن کی اطلاع پر آرام باغ کی موبائل آئی اور اپنی نگرانی میں تعمیرات کا کام شروع کروا دیا اس سلسلے میں اہل محلہ کی جانب سے احتجاج کرنے پر پولیس نے اہل محلہ کو جھوٹے مقدمات بنانے کی دھمکیاں دیں، اس سلسلے میں اہل محلہ نے عوام کی جان و مال کے خطرے کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی، رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ، ڈی جی رینجرز سندھ، کمشنر کراچی کے علاوہ ڈی جی ایس بی سی اے کو بھی درخواست ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں فوری طور پر کارروائی کی جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے۔

