ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عراق نے امریکا سے سیکورٹی معاہدہ ختم کردیا‘ فوجی انخلاکا مطالبہ

بغداد(خبرایجنسیاں) عراقی پارلیمنٹ نے ملک سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی قرارداد منظور کرتے ہوئے سیکورٹی معاہدہ بھی ختم کردیا ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراقی پارلیمنٹ سے منظور متفقہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت کسی بھی غیر ملکی افواج کی عراقی سرزمین پر عدم موجودگی کو یقینی بنائے اور کسی بھی مقصد کے لیے غیر ملکی افواج کو عراقی زمینی، فضائی اور بحری حدود استعمال نہ کرنے دی جائے۔قبل ازیں عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے غیر ملکی فورسز کے جلد از جلد انخلا کے لیے اقدامات کیے جائیں، ملک کو بہت سی اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا رہا ہے تاہم غیرملکی افواج کا انخلا عراق کے لیے بہتر ہے۔دوسری جانب عراقی وزیر خارجہ نے امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کی ہلاکت پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باقاعدہ شکایات درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملہ عراقی خودمختاری کے خلاف ہے۔بغداد میں امریکی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی۔ حملے پر شدید احتجاج کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں