اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹر سرفراز بگٹی صوبے میں گیس کی کمی پر پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ رہنما سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ میرے جیسا آدمی بھی ہتھیار اٹھا لے تو پیچھے کیا رہ جاتا ہے۔ سوئی سے نکلنے والی گیس سوئی والوں کو ہی میسر نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابقسرفراز بگٹی نے قائمہ کمیٹی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ بندوق کے بغیر گیس نہیں ملے گی۔ان کا کہنا ہے سرفراز بگٹی نے قائمہ کمیٹی کے ممبران کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آپ میرے گھر آئیں میں آپ کو لکڑی پر بنا کھانا کھلائو ں گا کیوں کہ میرے گھر میں بھی گیس موجود نہیں ہے۔ انہوں نے کہا اگر گیس کا بحران ختم نہ ہوا تو میں ا ستعفا دے دوں گا۔ان کا کہنا ہے کہ معاملات کو بہترنہ کیا گیا تو شدید احتجاج کریں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اگر لوگوں کو ان کے حقوق نہیں ملیں گے تو لوگ ہتھیار اْٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے۔واضح رہے بلوچستان سمیت ملک بھر میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا، کراچی ،لاہور اور کوئٹہ کے رہائشی علاقوں میں کم پریشر کی شکایات موصول ہوئی ہیں اور بعض علاقوں میں گیس بالکل بند ہے شدید سرد موسم میں رہائشی علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہونے اور پریشر میں کمی کے باعث شہری شدید پریشان پاکستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر میں صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو بھی گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے ۔
سرفراز بگٹی
