اسلام آباد (جسارت نیوز)قومی ا سنوکر کھلاڑیوں زبیر طاہر اور احسن رمضان دوسری انڈر۔16 نیشنل جونیئر اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے ۔ منگل کو پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ا سنوکر ہال میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے زبیر طاہر نے خیبرپختونخوا کے فہیم لیاقت کو 4-0 کے فریم سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے احسن رمضان پنجاب ہی کے زین علی کو 4-0 سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا۔ قبل ازیں کوارٹر فائنل مقابلوں میں زبیر طاہر، فہیم لیاقت، احسن رمضان اور زین علی اپنے اپنے حریفوں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچے تھے۔
