موجودہ حکومت نے عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی ، فحاشی اور بد امنی کا تحفہ دیا ہے
اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھتا ہے تو وہ ہمارا نہیں اپنا علاج کرائے، وفد سے گفتگو
ملاکنڈ (مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ پاکستانی عوام کو عنقریب بڑی خوشخبری ملنی والی ہے ، آزادی مارچ کے ثمرات کے باعث جعلی حکومت کا خاتمہ ہو تے ہی سارے جیل جائیں گے ،اس وقت جے یو آئی ہی عوام کے اعتماد پر پورا اتر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی ملاکنڈ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،مولانا فضل الر حمن نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ملک و قوم کا تحفظ اولین فریضہ ہے اگر اس سے کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھتا ہے تو وہ ہمارا نہیں بلکہ اپنا علاج کرائے ، موجودہ حکومت نے عوام کو ناقابل برداشت مہنگائی ، فحاشی اور بد امنی کا تحفہ دیااگر ا یسی نالائق حکومت کو مزید وقت دیا گیا تو حالات اور مسائل مزید سنگین ہوجائیں گے ، جے یو آئی تمام لادینی قوتوں کی اسلام اور ملک مخالف سوچ کا مقابلہ کریگی۔

