English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غار ثور اور حرا کیلئے کیبل کار اور برقی سیڑھیاں

دونوں غاروں کے درمیان حائل رکاوٹیں دور کرکے زائرین کو جدید سہولت فراہم کی جائے گی
مسجد حرام سے بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے ان دونوں غاروں تک پہنچنے کیلئے پیدل سفر کرنا پڑتا ہے
مکہ (نیوز ڈیسک) مکہ معظمہ کے قریب واقع جبل النور یا غار حرا اور حضرت محمدﷺ کی ہجرت کی وجہ سے آفاقی شہرت حاصل کرنے والی غار ثور اسلامی تاریخ میں غیر معمولی اہمیت کے حامل مقامات ہیں۔ حج اور عمرہ کے لیے آنے والے ان مقامات کی زیارت کو باعث افضل سمجھتے ہیں، مسجد حرام سے بلندی پر واقع ہونے کی وجہ سے ان دونوں غاروں تک پہنچنے کے لیے زائرین کو پیدل سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ اب سعودی دانشور اور مکہ میں شاہ عبدالعزیز سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فواز الدھاس نے جبل النور اور جبل ثور تک زائرین کی رسائی آسان بنانے کے لیے راستے میں آنے والی تمام غیر ضروری عمارتوں کو مسمار کرنے کے بعد وہاں پر کیبل کار اور برقی سیڑھیوں کی سہولت فراہم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دونوں غاریں اسلامی تاریخ میں غیر معمولی اہمیت رکھتی ہیں اور بیرون ملک سے آنے والے زائرین کی بڑی تعداد ان مقامات کی زیارت کرتی ہے اس لیے زائرین کو غار حرا اور غار ثور تک جلد رسائی فراہم کرنے کے لیے سروسز فراہم کی جائیں۔ اس کے علاوہ ان مقامات پر زائرین کے قیام اور طعام کے لیے ہوٹل اور ریستوران بھی قائم کیے جائیں۔ ڈاکٹر الدھاس نے کہاکہ غارثور وہ عظیم تاریخی مقام ہے جہاں رسول اللہﷺ نے حضرت ابوبکر صدیقؓ کے ہمراہ ہجرت مدینہ کے موقع پر پناہ لی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے