لاہور (نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپنے والد، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی تیمارداری کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت کے حوالے سے ایک اور درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ آج (منگل) کو درخواست پر سماعت کرے گا۔ مریم نواز نے درخواست خواجہ امجد پرویز کے توسط سے عدالتمیں دائر کی ہے۔ مریم نواز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ والد کی طبیعت دن بدن ناساز ہوتی جارہی ہے اور تازہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے امراض کی شدت میں مزیداضافہ ہواہے ۔ مریم نواز نے درخواست میں کہا کہ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا لہٰذا عدالت مجھے اپنے والد کی تیمارداری کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے۔
مریم نواز نے بیرون ملک جانے کیلیے ایک اور درخواست دائر کر دی
القمر
