English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی

القمر

ٹوکیو (اے پی پی) ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ چین میں نئے فلو وائرس کی وباء ہے۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے جون کے لیے سودے 8.4 ین (4.2 فیصد ) کم ہوکر 193 ین (1.76 ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔ شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے مئی کے لیے سودے 345 یوان گر کر 12620 یوان (1827 ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔ سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 2.3 فیصد کمی کے ساتھ 147.2 امریکی سینٹ فی کلوگرام پر بند ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے