کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ میں بلدیاتی اداروں کے فنڈز کی تحقیقات کے لیے آئینی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔ جسٹس اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ اور اٹارنی جنرل پاکستان سے 19 فروری کو جواب طلب کرتے ہوئے فریقین سے بلدیاتی اداروں کو جاری فنڈز اور منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

