English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جمیکا اور کیوبا میں 7.7  کی شدت سے زلزلہ

جمیکا اور کیوبا کے علاقوں میں 7.7  کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

غير ملکی ذرائع ابلاغ  کے مطابق جمیکا اور کیوبا کے علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 7.7ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔

متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری کر دی گئی ہے،زلزلہ کا مرکز جمیکا کے ساحلی علاقوں کے قریب تھا۔

دوسری جانب زلزلہ کی شدت امر یکی شہر میں بھی محسوس کی گئی ہے،زلزلے سے خوفزدہ ہوکر بڑی تعداد ميں لوگ گھروں سے باہر نکال آئے، تاہم ابھی تک کسی بھی ملک ميں ہلاکت کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔

زلزلے کے نتیجے میں عمارتیں بری طرح متاثر جبکہ سڑکوں پر بھی گڑھے پڑ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے