English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر کا عراق میں اپنی فوج کم کرنے کا اعلان

القمر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں موجود فوجیوں کی تعداد کم کرنے کا اعلان کردیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹرمپ کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ عراق میں جنگ سے متعلق قرارداد پر ایوان نمایندگان میں رائے شماری کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عراق میں 5ہزار امریکی فوجی موجود ہیں اور اس تعداد کو مزید کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے ڈیموکریٹک اور ری پبلکن ارکان سے درخواست کی کہ وہ ووٹنگ کے دوران حقیقت پسندی سے کام لیں۔ دوسری جانب سعودی عرب کے سلطان ائر بیس پر امریکی فوجی تعینات کردیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق شہزاہ سلطان ائر بیس سعودی عرب کے وسیع صحرا میں قائم ہے، جہاں امریکی اسکواڈرن کے ایف 15 لڑاکا طیارے پہنچادیے گئے ہیں۔ یہ طیارے عراق اور شام میں کارروائیوں کے دوران استعمال کیے جائیں گے۔ یہ ائربیس پہلے بھی امریکی فوج کا ایک اہم اڈا رہاہے۔ گزشتہ برس سے پینٹاگون وہاں تعینات فوجیوں میں 2500 اہل کاروں کا اضافہ کر چکا ہے۔ بدھ کے روز مشرقِ وسطیٰ میں تعینات اعلیٰ امریکی کمانڈر نے ہوائی اڈے پر فوجیوں کے ساتھ ملاقات کی تھی۔ میرین جنرل فرینک میکنزی کا کہنا تھا کہ شہزادہ سلطان ائر بیس کا مقام بہت اہمیت کا حامل ہے اور ایران اسے آسانی نشانہ نہیں بنا سکتا۔ امریکی فوجیوں، جیٹ طیاروں اور دیگر اثاثوں کے لیے یہ دور دراز مقام پر بہترین مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ گزشتہ برس ستمبر میں ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں کے بعد سعودی عرب نے امریکا سے مدد مانگی تھی۔
سلطان ائربیس: امریکی مشرقِ وسطیٰ کمان کے جنرل فرینک میکنزی اپنے فوجیوں سے مل رہے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے