کوئٹہ(جسارت نیوز )سیکرٹری اسپورٹس عمران گچکی نے کہا ہے کہ حکومت غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے گوادر سمیت بلوچستان بھر میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کررہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ دنوں دورے گوادر کے موقع پر مارچ میں ہونے والی جیپ ریلی کے انتظامات کے جائزہ لینے کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس درخان دشتی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیس طارق اسپورٹس افسر غفار یوسف اور اسپورٹس افسر حبیب اللہ دشتی بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر سیکریٹری اسپورٹس نے گوادر میں مختلف کھیلوں کے میدانوں کا بھی معائنہ اور جائزہ لیا اور کہا کہ حکومت کھیلوں کے انعقاد کیلیے مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں مارچ کے مہینے میں جیپ ریلی منعقد کی جائے گی جو 240 کلومیٹر لمبی ٹریک پر ھوگی جس میں ملک سے مرد و خواتین ریسرز شرکت کریں گے جبکہ ریلی دیکھنے کے لیے ملک سے جیپ ریسرز شائقین کی بڑی تعداد شرکت کرے گی انہوں نے بتایا کہ ہونے والی جیپ ریلی کے لیے ٹریک بھی بنایا جا رہا ہے اور دیگر انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔
بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلیے اقدامات کرررہے ہیں
القمر
