English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف کی حالت تشویشناک ہے‘ مریم کو لندن آنے کی اجازت دی جائے‘ شہبازشریف

القمر

لندن (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہبازشریف نے مطالبہ کیا ہے کہ میا ں نو از شریف کی صحت کی تشویشناک حالت کے پیش نظر مریم نوازکو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے والد کے پاس آنے کی اجازت دی جائے، نو از شریف کی صحت بدستور تشویشنا ک ہے ،نواز شریف کا علاج مریم کے نہ ہونے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔ بدھ کے روز محمد شہبازشریف نے محمد نوازشریف کی صحت سے متعلق بیان میں کہا کہ نوازشریف کی صحت بدستور تشویشناک اور غیرمستحکم ہے، ان کے علاج کے لیے ضروری عمل میں دو مرتبہ تبدیلی کرنا پڑی کیونکہ ان کی صاحبزادی مریم کو پاکستان سے آنے کی اجازت نہیں دی گئی جو ایسے وقت میں اپنے والد کے پاس ہونا چاہتی ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ نوازشریف کی صحت کی صورتحال نازک ہے، شریک حیات کھودینے کے شدید غم نے ان کی صحت پر انتہائی منفی اثرات مرتب کیے، اپنی زندگی کے اس مشکل ترین وقت میں مریم نواز ان کے لیے ڈھارس بنیں۔شہبازشریف نے مزید کہا کہ انتہائی افسوسناک ہے کہ انہیں اپنے والد کی دیکھ بھال کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، مریم کے نواز شریف کے پاس نہ ہونے کی بناء پر ماہر امراض قلب کو دو بار ’کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کا طے شدہ عمل تبدیل کرنا پڑا، جتنا وقت گزررہا ہے اتنا ہی طبی عمل کے لئے گنجائش کم ہورہی ہے، میاں صاحب کی صحت کی تشویشناک حالت کے پیش نظر مریم نوازکو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اپنے والد کے پاس آنے کی اجازت دی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے