English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چیف آف دی ائر اسٹاف الپائن اسکائی کپ یوکرائن کی شاندار فتح

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) مالم جبہ اسکائی ریزورٹ میں منعقد کئے جانے والے چوتھے چیف آف دی ایئر اسٹاف قراقرم انٹرنیشنل الپائن ا سکائی پ میں سلالم کیٹگری کے مقابلے ہوئے۔ یوکرائن کے سکیئرز نے مردوں کی سلالم کیٹگری کے تینوں میڈلز جیت لئے۔ ویٹالی ایب نے طلائی تمغہ جبکہ نازاری پیٹرک اور مائیکولا ڈیچوک نے اس کیٹگری میں بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ جوائنٹ سلالم کیٹگری میں سونے کے 2 تمغے جیتنے والی پاکستانی ا سکیئر خوشیم صاحبہ نے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے خواتین کی سلالم کیٹگری میں بھی سونے کا تمغہ اپنے نام کیا جبکہ ان کی ہم وطن عمامہ ولی چاندی اور آذربائیجان کی الویرا زاکراویا کانسی کے تمغے کی حقدار ٹھہریں۔ ان انٹرنیشنل ایونٹس کے علاوہ مالم جبہ ا سکی ریزوٹ میں نیشنل ا سکی چیمپئن شپ کا انعقاد بھی ہوا۔ پاک فضائیہ سے تعلق رکھنے والے ونٹر اولمپیئن محمد کریم نے سلالم کیٹگری میں سونے جبکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے میر نواز نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ پاکستان ایئر فورس کے لیاقت علی نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ جائنٹ سلالم کیٹگری میں بھی پاک فضائیہ کے محمد کریم نے سونے جبکہ گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے میر نواز اور زاہد عباس نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کئے۔ پاک فضائیہ کی زیرِ سرپرستی ونٹر ا سپورٹس فیڈریشن آف پاکستان ملک میں سرمائی کھیلوں اور پاکستان کا مثبت پہلو اجاگر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ امید ہے کہ یہ مقابلے نہ صرف پاکستان میں سیاحت کو فروغ دیں گے بلکہ ملک میں دوسری کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد میں بھی معاون ثابت ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے