English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آن لائن ٹیکسی سروس نے بھی من ماناکرایہ لیناشروع کردیا

اسلام آباد، لاہور،کراچی سمیت ملتان میںکرایوں میں 28 سے 67 فیصد تک اضافہ
ہم کیوںبلاوجہ اپنی جیبیں خالی کریں؟ سستی سواری نہ ڈھونڈیں؟عوامی حلقوں کی رائے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ملک بھر میں چلنے والی آن لائن ٹیکسی سروس کے بڑھتے کرایوں نے عوام کا بجٹ آئوٹ کر دیا۔ایک سروے کے دوران ملک کے تین بڑے شہروں اسلام آباد، لاہور،کراچی سمیت ملتان سے بھی ملازمین سے ڈیٹا جمع کیا تو کرایوں میں 28 سے 67 فیصد تک اضافہ دیکھنے کو ملا۔بڑھتے کرایوں پر بات کرنے کے لیے آن لائن ٹیکسی سروس کی ترجمان مدیحہ جاوید نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرائے بڑھنے کی وجہ بنا کیونکہ کیپٹن کو اپنے اخراجات بھی نکالنے ہوتے ہیں اور سروس کو چلانے کے لیے ہمیں منافع پربھی دھیان میں رکھنا ہوتا ہے۔آن لائن ٹیکسیاں چلانے والے پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں اور مہنگائی میں اضافے کو کرایے بڑھانے کا جواز بنا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ہوشربامہنگائی اور پیٹرولیم نرخوں میں اضافے کے باوجود پاکستان بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ساڑھے10فیصد اضافہ ہواہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ہم کیوںبلاوجہ اپنی جیبیں خالی کریں؟ سستی سواری نہ ڈھونڈیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے