English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جسٹس مقبول باقر حملہ کیس، 15 فروری کو فرد جرم عاید کی جائیگی

القمر

کراچی (آن لائن) جسٹس مقبول باقر حملہ کیس میں ملوث ملزمان پر 15 فروری کو فرد جرم عاید کی جائے گا ، کراچی کی انسداددہشتگردی کی عدالت میں جسٹس مقبول باقر حملہ کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر گرفتار 3 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان میں سے ایک ملزم معصوم بلاعرف ابوبکر عرف خاکسارمجسٹریٹ کے روبرو جسٹس مقبول باقر پر حملے کا اعتراف جرم کر چکا ہے۔ جسٹس مقبول باقر کے قافلے پر26 جون 2013ء کو حملہ کیاگیا تھا۔ عدالت عظمیٰ کے جسٹس مقبول باقر حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، حملے میں 9 رینجرز و پولیس اہلکار جاں بحق اور21 زخمی ہوئے تھے ۔ اس موقع پر عدالت نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان پر فرد جرم عاید کی جائے گی جبکہ کیس کی مزید سماعت15 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے