ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ناقص میٹریل ٗ کیماڑی میں زیر تعمیر عمارت گر گئی

گلشن سکندر آباد میں 3منزلہ عمارت کی تعمیر ہورہی تھی ایک منزل تعمیر ہوچکی تھی
دوپہر میں تمام مزدور کھاناکھانے گئے ہوئے تھے عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی
کراچی( کرائم رپورٹر) کیماڑی کے علاقے گلشن سکندر آباد میں زیر تعمیر عمارت گر گئی معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘ تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے علاقے گلشن سکندر آباد بلاک فائیو میں محمد قاسم نامی شخص70سے80 گز کے پلاٹ پر تین منزلہ عمارت تعمیر کررہا تھا ایک منزل عمارت تعمیر ہوچکی تھی۔ ایس ایچ او جیکسن ملک عادل کے مطابق منگل کی دوپہر پونے دو بجے کے قریب ایک منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کے وقت مزدور دوپہر کا کھانا کھانے گئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے تمام مزدور محفوظ رہے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ تعمیر ہونے والی عمارت میں استعمال ہونیوالا سریا‘ پلر اور دیگر سامان غیر معیاری معلوم ہوتا ہے جس کی وجہ سے عمارت زمین بوس ہوئی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کوواقعے کی اطلاع دیدی ہے عمارت کے اطراف پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے تاکہ ایس بی سی اے واقعے کی مکمل چھان بین کرلے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں