English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر اردوان کا کشمیر پر بیان پاکستان سے محبت کا مظہر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترک صدر کے پاکستان کے قومی مفادات میں ساتھ دینے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ صدر اردوان کا ایف اے ٹی ایف اور کشمیر پر بیان ان کی پاکستان سے محبت کا مظہر ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ فلسطین کے مسئلے پر صدر اردوان کا بیان مسلمانوں کے دل کی آواز ہے،صدر ایردوان نے پاکستان کا دل جیت لیا،ان کا خطاب ایک سچے، کھرے، مخلص، وفا شعار بھائی کا خطاب تھا۔انہوںنے کہاکہ ترکی ہمیشہ سے پاکستان کا سچا، بااعتماد، ہمدرد و غم گسار رفیق رہا ہے،ترکی کی دوستی ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ ترک حکومت اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے عوام بھی ترکی سے عشق اور محبت محبت کا یہی جذبہ رکھتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں ترکی سے کاروباری برادری نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی جس کے لیے صدر ایردوان کے شکرگزار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے