English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواؤں کے لیے اچھی خبر

کراچی: ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن نے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواؤں کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ای او بی آئی کے مطابق ریٹائرڈ ملازمین یا ان کی بیوائیں اپنی پنشن کے لیے ای او بی آئی کے رجسٹریشن کارڈ یا پرانے یا نئے قومی شناختی کارڈ نمبر کے ذریعہ ای او بی آئی کی ویب سائٹ پر موجود فہرست میں اپنا نام چیک کرسکتے ہیں یا ان دستاویزات کے ساتھ اپنی پنشن کے لیے ای او بی آئی کے نزدیکی دفتر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

ای او بی آئی کے اعلان کے مطابق پنشن کی عمر کو پہنچنے والے لیکن لاعلمی کے باعث اب تک اپنی پنشن حاصل نہ کرنے والے ریٹائرڈ ملازمین یا ان کی بیواؤں کے لیے پنشن حاصل کرنے کا نادر موقع ہے۔ ای او بی آئی کے اس اقدام سے ہزاروں ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواؤں کو پنشن کا حق حاصل ہوگا۔

ای او بی آئی سے تقریباً 4 لاکھ ریٹائرڈ،معذور ملازمین اور ان کی بیوائیں ماہانہ پنشن حاصل کر رہی ہیں جنہیں پنشن کی مد میں اوسطاً ماہانہ 3 ارب روپے کی خطیر رقم ادا کی جارہی ہے جب کہ حکومت نے جنوری سے کم از کم پنشن 8,500 کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے