حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی وسماجی رہنما محمد خالد قادری نے کہاکہ سندھ حکومت اور ایچ ڈی اے نے عوام کے اربوں روپے برباد کردیے آج تک قبضہ نہیں دیا گیا اور نہ ہی بنیادی سہولتیں اور ترقیاتی کام پاپہ تکمیل تک پہنچ سکے، کوہسار ایکشٹیشن کو بیس سال ہوگئے عوام کا دیا گیا اربوں روپے کہاں گیا، حساب کون دے گا، متاثرین کوہسار ایکسٹیشن آج تک اپنے مکان بنانے کے لیے نہ صرف ترس رہے ہیں بلکہ کرایے کے مکان میں رہ کر لاکھوں روپے ضائع کرچکے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ منظم منصوبہ بندی کے تحت کوہسار ایکسٹینشن میں ترقیاتی کام مکمل کرکے قبضہ دے کر آباد کیا جاتا تاکہ شہر اور لطیف آباد میں آبادی کا بڑھتا ہوا دباؤ کم ہوتا مگر راشی ایچ ڈی اے افسران نے عوام کو برباد کرکے خود کروڑ پتی بن گئے۔ انہوں نے معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا۔
سندھ حکومت اور ایچ ڈی اے نے عوام کے اربوں روپے برباد کردیے، محمد خالد قادری
القمر
