ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

القاعدہ ،داعش و دیگر گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ، افغان صدر

کابل(آن لائن )افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان تشدد میں کمی کے معاہدے کا اطلاق شروع ہوگیا ہے مگر القاعدہ، داعش اور دیگر گروہوں کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ معاہدے کے اطلاق سے متعلق افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کی جانب سے تشدد میں کمی کے آغاز کے لیے رات 12 کا وقت مقرر تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں محتاط انداز اپنانا ہو گا اور افغان سیکورٹی فورسز صورتحال کو سنجیدگی سے لے رہی ہیں، طالبان کے علاوہ القاعدہ،داعش اور دیگر شدت پسند گروہوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ تشدد میں کمی سے یہ ظاہر ہو گا کہ طالبان کسی بھی دستخط سے قبل اپنی فوج پر قابو رکھتے ہیں اور نیک نیتی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں