لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ کے لئے ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل انگلش کرکٹر معین علی کا کہنا ہے کہ ان کے لئے پاکستان آنا بہت بڑی بات ہے۔ لاہور میں میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے معین علی نے بتایا کہ ان کی والدہ اور نانی کی پیدائش پاکستان کی ہے، لیکن وہ انگلینڈ میں پیدا ہوئے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں 15 سال بعد پاکستان آیا ہوں، اس سے قبل بھی پاکستان آتا رہا ہوں اور یہاں کرکٹ بھی کھیل چکا ہوں۔آزاد کشمیر جانے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ میں وہاں ضرور جانا چاہوں گا کیونکہ میری والدہ کی پیدائش آزاد کشمیر میں ہوئی تھی، اس لئے وہاں جانا میرے لئے اہم ہے اور میں وہاں جائوں گا۔ملتان سلطانز اور لاہور قلندر کے میچ میں معین علی کی ٹیم ملتان سلطانز کی جیت ہوئی جس میں انگلش کرکٹر نے بہت اہم کردار ادا کیا۔میچ میں مقابل ٹیم کے2 کھلاڑیوں کو ایک ہی اوور میں آئوٹ کرنے والے معین علی نے اپنی ٹیم کے لئے جیت کی ایک شمع روشن کی جس کے بعد ملتان سلطانز کی ٹیم با آسانی فتح یاب ہوئی۔میچ پر بات کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ کرس لین او ر فخر زمان خطرناک بلے باز ہیں اور جس طرح انہوں نے اننگز کا آغاز کیا، ان کو آئوٹ کرنا ضرور ی تھا۔مجھے خوشی ہے کہ میں نے انہیں آئوٹ کیا اور ٹیم کی جیت میں اپنا کردار ادا کیا۔پاکستان آنے کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے معین علی کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان سپر لیگ کے بارے میں بہت سنا تھا اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہاں آ کر کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہویے جذباتی انداز میں ان کا کہنا تھا کہ وہ آزاد کشمیر جانا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی والدہ کی پیدائش وہاں ہوئی تھی۔
پی ایس ایل کے اختتام پر آزاد کشمیر ضرور جاؤنگا ،معین علی
القمر
