English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نعمت اللہ خان کے انتقال پر صدر مملکت کا اظہار افسوس

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق میئر کراچی نعمت اللہ خان کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کے انتقال پر رنجیدہ ہوں اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا گو ہوں، اللہ رب العزت نعمت اللہ خان کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کی نماز جنازہ کل ادا کی جائیگی ترجمان جماعت اسلامی

ترجمان جماعت اسلامی نے معمار کراچی نعمت اللہ خان کی نمازجنازہ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز بدھ بعد نماز ظہر ایم اے جناح روڈ نزد ادارہ نور حق کراچی میں ادا کی جائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ نعمت اللہ خان  کے صاحبزادے اور صاحبزادی بیرون ملک ہیں، ان کی آمد کے بعد تدفین ہو گی، نعمت اللہ خان کا جسد خاکی ڈیفینس میں وقع ان کے بیٹے کی رہائش گا لایا جائے گا جب کہ نعمت اللہ خان کا جسد خاکی تدفین ہونے تک سرد خانے منتقل کیا جائے گا۔

نعمت اللہ خان انتقال کر گئے

سابق سٹی ناظم کراچی وجماعت اسلامی کے رہنما نعمت اللہ خان انتقال کر گئے۔ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق نعمت اللہ خان طویل عرصے سے علیل تھے اورکراچی کلفٹن کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ سابق مئیر کراچی کا انتقال 89 سال کی عمر میں ہوا۔

نعمت اللہ خان  زمانہ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ رہے اور بعد ازاں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔ نعمت اللہ خان جماعت اسلامی کراچی کے امیر رہے لیکن شہری حکومت کے ناظم کا عہدہ سنبھالنے سےقبل ضابطے کی کارروائی کے تحت جماعت اسلامی کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔

نعمت اللہ خان  شہر قائد کے 26 ویں میئر تھے اور انہوں نے 2001 سے 2005 تک ناظم کراچی کے طور پر خدمات انجام دیں۔نعمت اللہ خان یکم اکتوبر1930ء کو ہندوستان کے علاقے اجمیر شریف میں پیدا ہوئے  اور تقسیم ہند کے بعدانھوں نے سن 1948 میں پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں آبسے۔نعمت اللہ خان نے پنجاب یونیورسٹی سے جرنلزم میں ماسٹر کیا اور کراچی سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔وہ ایک کامیاب وکیل و متحرک فلاحی شخصیت تھے اور کراچی کی خدمت پر انہیں “بابائے کراچی” کے نام سے جانا جاتا تھا۔

سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے تھر کے قحط زدہ علاقوں میں سمیت صوبہ سندھ میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگوائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے