ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سونا مزید مہنگا،96300روپے تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (کامرس رپورٹر) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 96ہزار 300روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 40ڈالر کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور سونے کی فی اونس قیمت 1684ڈالر کی سطح پر رہی۔ عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی فی تولہ قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 96ہزار 300روپے پر پہنچ گئی ، دس گرام سونے کی قیمت 1715روپے اضافے سے 82562روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1060روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں