English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیپلزپارٹی کا خواتین مارچ کی حمایت کا اعلان

سابق صدر آصف علی زرداری نے خواتین مارچ کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارچ کے شرکاء کو سہولیات اور تحفظ فراہم  کیا جائے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ  معاشرے میں خواتین کے برابری کے حق کو تسلیم کرنا ہوگا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے سفاک اور بے رحم آمریت کو شکست دی، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا کردار خواتین کے لیے مشعل راہ  ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ بختاور بھٹو زرداری اورآصفہ بھٹو زرداری خواتین کی آواز اورطاقت ہیں، پیپلزپارٹی خواتین مارچ کی مکمل حمایت کرتی ہے،  پیپلز پارٹی خواتین کے حقوق کی ضمانت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو کمزور اور کم ترسمجھنے کی سوچ کو شکست ہوگی،پیپلز پارٹی شہید بھٹو اور شہید بی بی کے فلسفے پر ثابت قدم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے