ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان ریلوے کا ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کراچی: پاکستان ریلوے نے 21 ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 21 مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے تاہم کرایوں میں کمی کا اطلاق صرف بزنس اور اے سی اسٹینڈرز کلاس پر ہوگا۔

کرایوں میں کمی کا اطلاق 9 مارچ سے ایڈوانس بکنگ پر ہوگا،بزنس اور اے سی کلاس کے یک طرفہ ٹکٹ پر 10 فیصد اور دو طرفہ ٹکٹ پر 25 فیصد رعایت ملے گی۔

جن ٹرینوں کے کرائے میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے ان میں عوامی ایکسپریس، ملتان ایکسپریس، رحمان بابا،گرین لائن،فیصل آباد ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس کے علاوہ دیگر ٹرینیں شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں