ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: ایوی ایشن ڈویژن نے قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا صدر دفتر کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع ایوی ایشن ڈویژن کے مطابق پی آئی اے ہیڈ آفس کا اسلام آباد منتقلی سے متعلق فریم ورک تیار کرلیا گیا ہے اور اسے بے نظیر بھٹو ایئرپورٹ ٹرمینل منتقل کیا جائے گا۔

تفصٰلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی بے نظیربھٹو ایئرپورٹ کی پارکنگ کو کمرشل استعمال میں لانے پر بھی غور کررہی ہے تاہم ’ڈیلٹا ٹیکسی جنرل ایوی ایشن رن وے‘ پاکستان ایئر فورس کے پاس ہی رہے گا۔

اس حوالے سے پاکستان ایئرفورس اور ایوی ایشن ڈویژن کے درمیان معاملات حتمی مراحل میں داخل ہوگئے ہیں اور حتمی پلان وزیر اعظم عمران خان کو منظوری کے لئے جلد بجھوایا جائے گا۔ امکان یہی ہے کہ پی آئی اے ہیڈ آفس رواں سال اسلام آباد منتقل کر دیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں