اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں مندی سے ہمیشہ پاکستان کو فائدہ ہوتا ہے،ڈالرز اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں ہونے والی کمی سے ہمیں فائدہ ہوگا۔ سینئر صحافیوں سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ معیشت میں بہتری کے گرین سگنلز ملرہے ہیں اور صنعتی شعبے کی بحالی مثبت پیشرفت ہے، گزشتہ 3 ماہ میں بیرون ملک سے 13 فیصد زیادہ زرمبادلہ آیا ہے، مہنگائی بھی 14 فیصد سے 12.4 فیصد پر آ گئی ہے، گزشتہ چند ہفتوں کے دوران روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں کم ہونا شروع ہوئی ہیں، ستمبر 2018ء میں کہا تھا کہ معیشت کو مستحکم ہونے میں 2 سال لگیں گے کیونکہ مہنگائی اور صورتحال کا اندازہ تھا، اب استحکام کی جانب گامزن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال سی پیک کے 3 اسپیشل اکنامک زونز بنائیں گے، فروری میں سیمنٹ کی کھپت میں 31 فیصد اضافہ ہوا ہے، پرائس انڈیکس 20 فیصد سے کم ہو کر 14.6 پر آ گیا ہے جبکہ ترقیاتی فنڈز کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ملکی برآمدات میں بھی 4 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران بھارت اور بنگلا دیش کی برآمدات منفی میں رہی ہیں۔ ایم کیو ایم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ ایم کیو ایم ہمارے ساتھ ہی رہے گی، ایم کیو ایم کے ایک وزیر جلد وفاقی کابینہ میں واپس آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- بہار کے جج کو سپریم کورٹ کی سخت پھٹکار، کہا- ’باہوبلی کی طرح برتاؤ کرنا بند کریں‘
- سپریم کورٹ دہلی میں صرف بی ایس-6 گاڑیوں کو اجازت دینے کے حق میں، فضائی آلودگی پر سماعت کے دوران جسٹس باگچی کا اہم تبصرہ
- جھارکھنڈ: وزیراعلیٰ ہیمنت سورین نے ’اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام‘ کے تحت تربیت یافتہ 3044 نوجوانوں کو تقرری نامے سونپے
- رچناتمک کانگریس کا زمینی سطح پر تنظیمی توسیع پر زور، سندیپ دکشت نے 6 ماہ کا ایکشن پلان کیا پیش
- بہار کے پورنیہ میں تیسری بار لگا ’روزگار میلہ‘، 3 ہزار سے زائد نوجوانوں کو ملا نوکری کا آفر: پپو یادو