English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یمنی فوج کی باغیوں کیخلاف کارروائی‘ گولہ بارود تباہ

القمر

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمنی فوج نے دارالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع ضلع نہم میں صلب کے محاذ پر باغی حوثی ملیشیا کے خلاف کارروائی کی ہے۔ اس حوالے سے جاری بیان کے مطابق فوج نے آپریشن کے دوران باغیوں کی ایک بکتر بند گاڑی تباہ کردی جبکہ محاذ پر لڑنے والے حوثی ملیشیا کے جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔ تباہ ہونے والی گاڑی میں مختلف نوعیت کا اسلحہ اور گولہ بارود موجود تھا۔ بیان کے مطابق حوثی ملیشیا کی پوزیشن کمزور ترین ہو چکی ہے اور حالیہ کارروائی نے اسے دہشت اور بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب یمنی وزیراعظم معین عبدالملک نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے ہاتھ نہیں کاٹ دیے جاتے اس وقت تک یمن میں کوئی بھی سیاسی حل ہر گز پائیدار نہیں ہو گا۔ ایران کی جانب سے مداخلت اور باغیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کا سلسلہ روکنا ہو گا۔ دوسری جانب یمنی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹر پیغامات میں امریکی کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کو دہشت گرد قرار دے۔ معمر الاریانی کے مطابق ایرانی حمایت یافتہ جنگجو تنظیم لاکھوں یمنی شہریوں کے قتل، اغوا اور انہیں بے گھر کرنے جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ باغیوں نے یمن کی مدد کرنے والے ممالک کو حملوں کا نشانہ بنانے کے علاوہ سمندروں اور خشکی پر بارودی سرنگیں نصب کررکھی ہیں۔ انہوں نے خطے سمیت دنیا میں سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے تہران حکومت پر سیاسی اور معاشی دباؤ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے