لاہور(نمائندہ خصوصی)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ اچھی پرفارمنس سے مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے کوشاں ہوں،ہرمیچ میں پرفارمنس کا تسلسل برقرار رکھنا اوپنرز کیلئے بہت چیلنجنگ کام ہے،یقین ہے جلد ایک بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔ایک انٹر ویو میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کہ کہ اچھی پرفارمنس سے مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلیے کوشاں ہوں۔انہوں نے کہا کہ پہلی گیند سے ہارڈ ہٹنگ آسان نہیں، جلد وکٹ گرنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز ناراض شائقین کے چہروں پر خوشیاں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے عمدہ پرفارم کرنا ہر کرکٹر کا مقصد ہوتا ہے، کھیل میں بعض اوقات پوری کوشش کے باوجود کارکردگی اچھی نہیں رہتی۔فخر زمان نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جلد ایک بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوجاؤں گا۔
اچھی پرفارمنس سے مداحوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلیے کوشاں ہوں،فخر زمان
القمر
