لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف تباہ کن بولنگ کرنے والے لاہور قلندرز کے اسپنر سمت پٹیل کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ایک یونٹ بن کر کھیلے۔سمیت پٹیل کہتے ہیں کہ پچ بہت مختلف تھی، جب اس پچ پر بریک ہوتے دیکھا تو یہی پلان کیا تھا کہ زیادہ سے زیادہ وکٹیں حاصل کریں اور مخالف ٹیم کو آئوٹ کریں، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اس سے قبل ایسی پچ نہیں دیکھی جہاں اتنا اسپن ہو رہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ مختلف میچ ہو گا، دیکھنا ہو گا کہ اس میچ میں کسی پچ ہے اسی حساب سے پلان کیا جائے گا، کراچی کنگز کے خلاف بھی ویسے ہی کھیلیں گے جیسے دوسرے ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہیں، اسے ایک اور میچ کی حیثیت سے ہی لیں گے لیکن کراچی کنگز کی ٹیم اچھا کھیلتے ہو ئے آرہی ہے ہمیں اس کی قدر کرنا ہو گی۔ سمت پٹیل نے کہا کہ ایک وقت میں ایک میچ پر فوکس ہوتا ہے، جیت سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، اب فوکس اگلے میچ پر ہو گا، اس وقت پلے آف میں کوالیفائی کا نہیں اگلے میچ کا سوچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوکس یہی ہے کہ مومنٹم کو برقرار رکھا جائے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف بولنگ اچھی ہو ئی، بیٹسمینوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا، محمد حفیظ اور بین ڈنک تجربہ کار ہیں جس کا ثبوت انہوں نے بیٹنگ کے دوران دیا۔سمت پٹیل نے مزید کہا کہ ٹیم ایک یونٹ بن کر کھیلی اورٹیم میں سوفیصد اتفاق ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ’پہلے ثبوت دکھائیے‘، عمران خان نے ممبئی پولیس کی رپورٹ پر اٹھائے سوال
- بابا صدیقی قتل معاملہ: ’ممبئی پولیس کارروائی نہیں، صرف نمائش کر رہی‘، بابا صدیقی کی اہلیہ شہزین کا سنگین الزام
- ’6 ریاستوں میں 10 کروڑ ووٹرس، ایس آئی آر میں صرف 1600 غیر ملکی ملے، تو لاکھوں نام کیوں حذف کیے گئے؟‘ کانگریس کا سوال
- پین کارڈ معاملہ: اعظم خان اور عبداللہ اعظم کو الہ آباد ہائی کورٹ سے ضمانت، سزا معطل
- چندہ ’شری رام‘ کے نام پر آیا تھا، حساب بھی دینا ہوگا اور جوابدہی بھی طے کرنی ہوگی، خاموشی نہیں جواب چاہیے: جے رام رمیش