English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

خیراتی اداروں کے عطیات وصولی کی نگرانی کیلئے شکنجہ تیار

القمر

ملک بھر میں عطیات کی نگرانی کیلئے چیریٹیز رجسٹریشن اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ ٗ مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہونگی ٗ رجسٹریشن کی مدت ایک سال ہوگی
خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف انسداد دہشت گردی ٗ انسداد منی لانڈرنگ سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی ہوسکے گی ٗ ذرائع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے خیراتی اداروں کی جانب سے عطیات کی وصولی کے عمل کی نگرانی کے لیے جامع قانون سازی سے نگران اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ مجوزہ بل کے مطابق ملک بھر میں عطیات کی نگرانی کے لیے چیریٹیز رجسٹریشن اتھارٹی قائم کی جائے گی جو عطیات وصولی کے عمل کو رجسٹر، ریگولیٹ، مانیٹر اور کنٹرول کرے گی۔ عطیات اکٹھا کرنے والوں کو اتھارٹی کو مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ بل کے تحت عطیات وصولی کے مقاصد واضح کرنا ضروری ہوگا۔ حکومت، عدلیہ، فورسز، پارلیمنٹ کسی بیرونی حکومت، ادارے یا کالعدم تنظیموں کا نام استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔ مجوزہ بل کے مطابق عطیات وصولی کی رجسٹریشن کی مدت ایک سال ہوگی اور اس کے بعد اس میں توسیع لینا ہوگی۔ عطیات کا ریکارڈ مرتب کرنا ضروری ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف انسداد دہشت گردی، انسداد منی لانڈرنگ سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی ہو سکے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے