دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ہلاکت خیز کورونا وائرس سے بچے بھی متاثر ہونا شروع ہوگئے، لندن میں نومولودکورونامیں مبتلا ہو کر دنیاکاکمسن ترین بیماربن گیا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا کے 140 ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس سے تباہ کاریاں جاری ہیں، برطانیہ میں ایک ہی روزمیں202کیسز سامنے آنے کے بعد بیمارافراد کی تعداد8سوہوگئی۔
برطانیہ کی نائب وزیرصحت نیڈین ڈوریس کی والدہ بھی کورونابیماری کاشکار ہوگئی ہیں جب کہ وزیراعظم بورس جانسن نے یوٹرن لیتے ہوئے برطانیہ بھر میں اگلےویک اینڈسے اجتماعات پرپابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔
برطانیہ میں پہلے ہی سے تعلیمی ادارے اور اہم تجارتی و کاروباری مراکز بند ہیں، کورونا وائرس کے پیش نظر کوبرا کمیٹی میٹنگ میں اہم فیصلے کیے جاچکے ہیں۔
ادھر دارالحکومت لندن میں مولود میں کورنا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جسے آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، نومولود کورونا وائرس کا کمسن ترین مریض قرار دیا گیا ہے۔
