English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ سندھ نے اپنا ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیارہ کورونا سے ’لڑنے‘ کیلیے پیش کردیا

القمر

سکھر( نمائندہ جسارت)کوروناوائرس سے نمٹنے کیلیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہیلی کاپٹر اور جیٹ استعمال کرنے کاا علان کر دیا۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ تفتان بارڈر سے زائرین کو لے کر سات بسیں سکھر پہنچ گئی ہیں۔بسوں میں 270مردوخواتین اور19بچے شامل ہیں۔سکھر آنے والے زائرین کو آئسولیشن یونٹ پہنچا دیاگیا جہاں انہیں 14دن کے لیے قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ مراد علی شاہ نے ہر ضلع میں ایک قرنطینہ روم بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹربھی سکھر بھجوا دیا ہے جو تفتان سے آنے والے زائرین کے خون کے نمونے لے کر کراچی آئے گا۔ڈبلیو ایچ او اور دیگر ماہرین کی خصوصی ٹیم بھی سکھر بھیجنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہاہے کہ وہ طبی ٹیم کو اپنے جیٹ میں روانہ کریں گے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے