ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مقبوضہ کشمیر ‘مزید 8 افراد میںکورونا کی تصدیق، تعداد 70 تک پہنچ گئی

سری نگر (کے پی آئی ) مقبوضہ جموں و کشمیر میں کورنا وائر س کے 8 نئے کیسز سامنے آگئے۔ ان میں 5 کا تعلق جموں صوبے اور 3 کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے‘ اس طرح جموں و کشمیر میں مثبتکیسزکی کل تعداد 70 تک پہنچ گئی ہے۔ اب تک 17,677ایسے افراد کو قرنطینہ سینیٹرز میں رکھا گیا ہے جن کا سفری پس منظر ہے یا جن کے مشتبہ معاملات ہیں جبکہ4109 افراد کو گھروں میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق2187 افراد نے28 روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔ بلیٹن میں مزید بتایا گیا ہے کہ اب تک 1084 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں جن میں سے1010 نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے‘70مثبت رپورٹ میں پائے گئے ہیں‘ لازمی14روز تک الگ تھلگ رہنے والے مزید 324 افراد بشمول بیرون ممالک میں زیرتعلیم طلبا و طالبات کو اپنے گھروں کو جانے کی اجازت دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں